کمشنر فیصل آبادجاری ترقیاتی منصوبے مکمل کرانے کیلئے سرگرم

 کمشنر فیصل آبادجاری ترقیاتی منصوبے مکمل کرانے کیلئے سرگرم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد سلوت سعید عوامی بہبود کے جاری ترقیاتی منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کرانے کے لئے ۔۔

سرگرم،ہائی ویزکے زیراہتمام فیصل آباد چنیوٹ روڈ،فیصل آباد جڑانوالہ روڈ پر بلاتاخیر تعمیراتی کام شروع کرانے کا حکم دے دیا۔انہوں نے صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25 کے تحت ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور واضح کیا کہ وزیراعلی کے ترجیحی پراجیکٹس کی تیزرفتار تکمیل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں،فوری طور پر فیصل آبادچنیوٹ روڈ پر ٹھیکیدار موجود اور کام شروع ہوتا نظر آنا چاہیے ۔شفافیت پر زیروٹالرنس پالیسی ہے ۔فیصل آباد چنیوٹ روڈ اور فیصل آباد جڑانوالہ روڈ فیصل آباد کے بڑے پراجیکٹس ہیں۔انہوں نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ سے ٹراما سنٹر سمندری،سیف سٹی پراجیکٹ فیصل آباد،تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چک جھمرہ،ماڈل پولیس اسٹیشنز،جی او آر تھری ودیگر منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ لی جبکہ لوکل گورنمنٹ،واسا،ایف ڈی اے ،سپورٹس،پی ایچ اے ،ہائر ایجوکیشن ودیگر محکموں کو بھی جاری منصوبوں کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔انہوں نے واسا کو سکیموں پر کام میں تیزی لانے کا حکم دیا جبکہ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کو گٹ والا سفاری پارک بنانے کے لئے سمری جلد حکومت پنجاب کو بھجوانے کی تلقین کی۔انہوں نے پارکنگ پلازہ بیرون چنیوٹ بازار کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ثمینہ سیف نیازی نے بریفنگ میں بتایا کہ اے ڈی پی2024-25 کے تحت171 سکیموں پر کام جاری جس کا46 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہے ،نئی اے ڈی پی کے تحت99 منصوبے شروع کئے جارہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں