ٹو بہ :آفیسر زکالو نی کی بارش سے گرنے والی دیوار تعمیر نہ ہو سکی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )آفیسر زکالو نی کی بارش کے باعث گرنے والی دیوار تاحال تعمیر نہ ہو سکی ،جس کے نتیجہ میں چوری کی وارداتوں کے خدشات سمیت اندرونی حصہ فلتھ ڈپو میں تبدیل ہو کر رہ گیا ۔
، آفیسرز کا لونی نمبر ایک کی محلہ گو بند پورہ کی طرف سڑک کے ساتھ تعمیر شدہ دیوار بارشوں کے دوران گر گئی تھی ،مذکورہ کا لو نی میں مختلف محکموں کے افسروں اور ملازمین کی رہائش گاہیں واقع ہیں ،تاہم متعلقہ افسروں کی غفلت کے باعث مذکورہ اہم سر کاری کا لو نی کی گری ہو ئی دیوار طویل عرصہ گزر نے کے بعد بھی تعمیر نہیں کی جاسکی ،جس کے باعث رہائشی ملازمین کے گھروں میں چوری کی وارداتوں کے خد شات پیدا ہو کر رہ گئے ہیں ،جبکہ اہل علاقہ کی طرف سے گری ہو ئی دیوار کے اندرونی طرف کوڑا کر کٹ پھینکنے سے مذکورہ جگہ فلتھ ڈپو میں تبدیل ہو گئی ہے ،آفیسرز کا لو نی کے رہائشی ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ دیوار کی جلد از جلد تعمیر کو یقینی بنایا جائے ۔