گوجرہ:سرغنہ سمیت پانچ موٹر سائیکل چور گر فتار
گوجرہ( نما ئندہ دُنیا )تھانہ سٹی گوجرہ نے سرغنہ سمیت پانچ موٹر سائیکل چور گر فتارکرلئے ۔
مختلف مقامات سے چوری شدہ6موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمدکر لی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے تھانہ سٹی پولیس کو موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس آؤٹ کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا 5ملز موں کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا گیا گینگ کا سر غنہ حمزہ، اعظم،اکرم ، عتیق اوربلال پکڑے گئے ملز موں کے قبضہ سے چوری شدہ 6موٹر سائیکل اور 2 لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئے ۔