احمدپورسیال:شہر میں اینٹوں کے بھٹے ،سموگ میں اضافہ

احمدپورسیال:شہر میں اینٹوں کے بھٹے ،سموگ میں اضافہ

احمدپورسیال(نمائندہ دنیا)شہری آبادیوں میں قائم اینٹوں کے بھٹے شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے ان اینٹوں کے بھٹوں سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں سے جہاں سموگ کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 بلکہ اس کے انسانی صحت پر بھی مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔تحصیل احمدپورسیال میں اینٹوں کے بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہیں ہو سکے جس کیوجہ سے ان بھٹوں میں ایندھن کے طور پر جلنے والے بھوسے ، پرانے کپڑے اور پلاسٹک کی اشیا کے زہریلے دھوئیں سے شہریوں کو سانس لینا دشوار ہو گیا ہے ۔انتظامیہ کی طرف سے اس خلاف ورزی پر قائم کیے گئے مقدمات اور جرمانے بھی اس مافیا کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکے بلکہ یہ مافیا دھڑلے سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے شہریوں نے متعلقہ حکام سے شہری آبادیوں میں قائم اینٹوں کے بھٹوں کو شہری آبادیوں سے باہر منتقل کرنے کے علاوہ انھیں زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں