ریڑھی بانوں لاؤڈسپیکرز کا بے دریغ استعمال معمول بنالیا

ریڑھی بانوں لاؤڈسپیکرز کا بے دریغ استعمال معمول بنالیا

چناب نگر(نامہ نگار)شہربھرمیں موٹرسائیکلوں پر اشیا فروخت کرنے والوں اور فروٹ فروش ریڑھی بانوں نے بازار وں میں لاؤڈسپیکرز کا بے دریغ استعمال معمول بنالیا۔

، لوگوں کی زندگیاں اجیرن ہوگئیں،ہر گلی میں شور شرابہ سے عوام اذیت میں مبتلا ہونے لگے ،لاؤ ڈ سپیکرز کا بازاروں میں استعمال سے صوتی آلودگی پید ا ہو رہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں سماعت کے مسائل، ڈپریشن،چڑچڑاپن،غصہ اور جذباتیت پیدا ہو رہی ہے ،بازاروں میں لاؤڈ سپیکرز کے غیر قانونی استعمال سے شہریوں کے آرام و سکون میں خلل پڑ رہا ہے ۔اس ضمن میں بزرگ مردوخواتین اور سنجیدہ شہریوں نے میڈیاکے توسط سے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ بازاروں میں لاؤڈ سپیکرز کاغیر قانونی استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارر وائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں