ڈی پی او کی تھانہ صدر کمالیہ میں کھلی کچہری ، مسائل سنے

 ڈی پی او کی تھانہ صدر کمالیہ میں کھلی کچہری ، مسائل سنے

کمالیہ(نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے سی ایم پنجاب مریم نواز اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر عوام الناس کے مسائل سننے اور ۔

انہیں حل کرنے کیلئے تھانہ صدر کمالیہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی اوٹوبہ کی کھلی کچہری کے دوران سائلین مختلف شکا یات اور مسائل لیکر پیش ہو ئے ۔ڈی پی او ٹوبہ نے انکے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات دئیے ۔اس موقع پر ڈ ی پی او ٹوبہ عبادت نثار کا کہنا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصد صدر کمالیہ اور اس سے ملحقہ علاقہ جات کے لوگوں کے مسائل خود آ کر سننا تھا تاکہ دور دراز کے عوام اپنی شکایات خود پیش ہو کر بیان کرسکیں تاکہ عوام کو موقع پر انصاف اور ان کی شکایات کا ازالہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں