چائنیز کی سکیورٹی ،فیڈمک کے علاقے میں سرچ آ پریشن
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں سی پی او کامران عادل کی ہدایت پر چائنیز سکیورٹی کے حوالے سے تھانہ فیڈمک کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔
۔چاِئنیز اور دیگر غیر ملکیوں کو سکیورٹی کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کریک ڈائون کیلئے تھانہ فیڈمک کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیاگیا۔ سرچ آپریشن میں سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سی پی او سکیورٹی برانچ، ایس ایچ او فیڈمک، ایلیٹ فورس سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 35 گھروں کی تلاشی لی گئی، 70 فراد کے کوائف کو بذریعہ بائیو میٹرک چیک کیا گیا۔