ڈیوٹی میں غفلت ،بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں :سی ٹی او
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کا ہر ٹریفک سیکٹر اور سرکل مثالی ہونا چاہیے ڈیوٹی میں لاپرواہی، غفلت لاپرواہی اور۔
بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں شہریوں سے اچھے اخلاق اور حسن سلوک سے پیش آتے ہوئے منظم ٹریفک کے لیے متحرک ہوں ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے تمام سرکل کے انچارجز ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز سے ایک میٹنگ کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لائن لین کی پابندی، ہیلمٹ کا استعمال، ٹریفک قوانین کی پاسداری اور منظم ٹریفک کے لیے تمام ٹریفک سیکٹر انچارجز متحرک ہو کر فرائض منصبی سرانجام دیں کسی بھی چوک چوراہے میں شہریوں کو ٹریفک بہاؤ کے حوالے سے دشواری کا سامنا نہیں ہونا چاہیے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ عارضی تجاوزات اور دیگر ٹریفک رکاوٹوں کو دور کر کے شاندار ٹریفک نظم و ضبط کو قائم کیا جائے سی ٹی او نے اس سلسلہ میں مزید کہا کہ عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔