جھنگ:ڈی پی او کی کھلی کچہری ، عوامی مسائل سنے

جھنگ:ڈی پی او کی کھلی کچہری ، عوامی مسائل سنے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ صدر اور سیٹلائٹ ٹاؤن میں کھلی کچہری۔ شہریوں کے مسائل کو سن کر انکے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔

شہریوں کی دہلیز پر انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے تھانہ صدر اور سیٹلائٹ ٹاؤن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں مختلف نوعیت کے معاملات میں 67 شہری پیش ہوئے جن کے مسائل کے فوری حل کیلئے ڈی پی او نے احکامات جاری کئے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی شکایات کو آگے بڑھ کر سننا اور انکے مسائل کا قانونی حل یقینی بنانا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں