ڈپٹی کمشنر کا جنرل بس سٹینڈ،پروین شاکر کمپلیکس کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا جنرل بس سٹینڈ،پروین شاکر کمپلیکس کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے سٹی ٹرمینل،جنرل بس سٹینڈ،پروین شاکر کمپلیکس اور ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

 انہوں نے سٹی ٹرمینل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور صفائی کا معیار دیکھا ڈپٹی کمشنر نے انتظارگاہ برائے مرد وخواتین کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مسافربسوں ویگنوں میں کرایوں کی اوورچارجنگ نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے کرایہ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی اور سٹی ٹرمینل کی تزئین وبحالی کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے جنرل بس سٹینڈ کے مختلف حصے دیکھے اوردستیاب لانز میں معیاری پلانٹیشن کی تاکیدکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں