شورکوٹ:دعوت اسلامی کے وفد کی ایس ایچ او رانا سعید سے ملاقات

شورکوٹ:دعوت اسلامی کے وفد کی  ایس ایچ او رانا سعید سے ملاقات

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )دعوت اسلامی کے اسلامک سینٹر وریام والا کے سٹاف نے تھانہ وریام والا کے ایس ایچ او رانا محمد سعید سے گزشتہ روز ملاقات کی ہے۔

اور اس دوران زیر تعمیر جامع مسجد وریام والا کے امام قاری محمد ناصر عطاری نے انہیں مدنی چینل کے پروگرام ‘‘مدنی مذاکرہ’’میں بطورِمہمان خصوصی آنے کی دعوت دی ،جس پہ انہوں نے قائم بھروانہ اجتماع گاہ پہ سکیورٹی دینے اور شرکت کا وعدہ کر لیا۔مسجد بناؤ تحریک کے ذمہ دار شہباز حسین عطاری نے انہیں فیضان مدینہ کے تعمیراتی پروجیکٹ سے آگاہ کیا، اس موقع پر مزمل شاہ اور صاحبزادہ ندیم سلطان شاہ بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں