جماعت اسلامی کے ممبر سازی کیمپ لگائے گئے

 جماعت اسلامی کے ممبر سازی کیمپ لگائے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ہدیت پر ملک بھرکی طرح فیصل آباد میں بھی نمازجمعہ کے بعدشہرکے مختلف علاقوں میں بھی ممبرسازی کیمپ لگائے گئے جہاں شہریوں کو جماعت اسلامی کاممبربنایاگیا۔کیمپ کل (بروز اتوار)بھی جاری رہیں گے ۔

ہفتہ کے روز کیمپوں کے آغاز سے قبل صبح گیارہ بجے بیک وقت پورے ملک میں حافظ نعیم الرحمن کارکنوں سے آن لائن خطاب کریں گے ۔ جماعت اسلامی کے کارکن ڈورٹوڈور جاکرعوام الناس کو جماعت اسلامی کاممبر بنا رہے ہیں۔گزشتہ روز کبوتراں والا چوک غلام محمدآباد،سوساں روڈ،مدینہ ٹاؤن،گلستان کالونی، سمن آباد اور شہر کے دیگرعلاقوں میں کارکنوں نے ممبرشپ کیمپ لگائے اور ایپ کے ذریعے عام لوگوں کو رجسٹرڈ کرکے جماعت اسلامی کاممبربنایا۔ کیمپوں کے دورہ کے موقع پرکارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے ضلعی امیرپروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہاکہ عوام نے ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے بعد پی ٹی آئی کو بھی آزمالیا ہے ، عوام اب کسی کے دھوکہ میں نہیں آئیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں