سی پی او کی جانب سے جامع مسجدِ باغ والی میں کھلی کچہری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کی جانب سے جامع مسجدِ باغ والی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا ۔
سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے جامع مسجدِ باغ والی ماڈل ٹاؤن علاقہ تھانہ گلبرگ میں کھلی کچری کا انعقاد کیا،اس موقع پر ڈی ایس پی گلبرگ اور ایس ایچ او گلبرگ اور دیگر افسر موجود تھے ۔ سی پی او کو سائلین نے کھلی کچہری میں فرداً فرداًاپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر مناسب عمل در آمد کے احکامات جاری کیے گئے ۔ سی پی او نے کہا کہ میرے دروازے 24گھنٹے عوام الناس کیلئے کھلے ہیں۔ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے جس کسی کو بھی پولیس کے متعلق کوئی شکایت ہوتو وہ براہ راست مجھے بتا سکتا ہے ۔جس کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔مزید سی پی او فیصل آبا نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جا رہا ہے ۔