ٹوبہ ٹیک سنگھ :ڈینگی سر اٹھانے لگا، 4مریض ہسپتال داخل
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار )ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈینگی سر اٹھانے لگا،ڈینگی بخار میں مبتلا 4مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج۔
تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سرکاری اداروں کے افسران و ملازمین کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث ڈینگی پھیل رہا ہے ،اس وقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم ڈینگی وارڈ میں 4مریض داخل ہیں،جنہیں ڈاکٹرز نے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے پیش نظر ڈینگی وارڈ میں علاج معالجہ کیلئے منتقل کردیا ہے ،ڈینگی میں مبتلا یہ مریض روزانہ کی بنیاد پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے آنے والے مریضوں میں سے ہیں،جنہیں ڈاکٹرز نے ہسپتال آنے پر ڈینگی میں مبتلا ہونے پر ہسپتال داخل کیا،تاحال ڈینگی کے مریضوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے کے پیش نظر تاحال ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کیلئے کوئی خاطرخواہ اقدامات کئے گئے اور نہ ہی سرکاری سطح پر شہریوں کو محفوظ بنانے کیلئے کوئی آگاہی مہم شروع کی گئی ۔