ڈی پی او چنیوٹ کی جامعہ مسجد نورالاسلام میں کھلی کچہری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداﷲاحمد نے جمعتہ المبارک کے موقع پر جامعہ مسجد نورالاسلام جھمرہ روڈ چنیوٹ میں کھلی کچہری لگائی۔
کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ،دیگر پولیس افسران اور نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر انہیں حل کی یقین دہانی کروائی۔ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔کمپلینٹ سیل کو درخواستوں کی دادرسی یقینی بنوا کرفالواپ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈی پی او نے پنجاب پولیس کی مختلف سروسز سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی۔ڈی پی او نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ مسجد میں کھلی کچہری لگانا حضرت محمد ؐ کی سنت ہے تاکہ آپ کے مسائل آپ کے پاس آکر سن کر حل کئے جائیں اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے ،شہری معاشرتی اوراخلاقی برائیوں ، جرائم پیشہ عناصر سے متعلق اطلاع دے سکتے ہیں۔شہریوں کی دادرسی یقینی بنائی جائے گی۔ڈی پی او نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت،امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ۔تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ دوسری طرف سرکل ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوزنے بھی اپنے اپنے علاقوں میں نماز جمعہ کے موقع پر کھلی کچہریاں لگائیں،لوگوں کے مسائل سنے ۔