سٹی ٹریفک پولیس سٹاف کیلئے جدید سولر کیبن نصب
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کے سٹاف کے لیے تین چوکوں میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر جدید سولر کیبن لگا دئیے گئے جن کا افتتاح سٹی پولیس آفیسر ڈی ائی جی کامران عادل نے کیا۔
اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ ٹریفک سٹاف کے لیے یہ ایک بڑی سہولت ہے ان جدید کیبن میں پنکھا، لائٹس، بیٹھنے کی جگہ اور دیگر تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں جس سے وہ زیادہ مستعدی کے ساتھ فرائض منصبی سر انجام دے سکیں گے اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد فرحان اسلم نے کہا کہ ٹریفک سٹاف کا ایک درینہ مسئلہ کو حل کر دیا گیا اور اگلے فیز میں اس تسلسل کو مزید چوکوں تک پھیلایا جائے گا ان جدید سولر کیبن کے اندر ٹریفک وارڈنز کے لیے دوران ڈیوٹی موسمی شدت سے بچنے کے لیے تمام ضروری لوازمات موجود ہیں یہ کیبن سولر سسٹم پر چلیں گے جن کے اندر تمام بنیادی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں اس موقع پر سی ٹی او نے کہا کہ اس اقدام سے ٹریفک وارڈنز کی چوک کے درمیان موجودگی اور ڈیوٹی کے حوالے سے مزید بہتری آئے گی۔