ٹوبہ :حکام کی غفلت،گلیوں میں غیر قانو نی سپیڈ بریکر قائم

 ٹوبہ :حکام کی غفلت،گلیوں میں غیر قانو نی سپیڈ بریکر قائم

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )میونسپل کمیٹی حکام کی غفلت کے باعث شہر کے مختلف علاقوں کی گلیوں میں غیر قانو نی طور پر جگہ جگہ از خود بنائے گئے ۔

سپیڈ بریکرزعوام کیلئے اذیت بن گئے ہیں ،ایک سروے کے دوران یہ امر مشاہدہ میں آیا ہے کہ مختلف محلوں کی گلیوں میں لوگوں نے میونسپل کمیٹی کی منظوری کی بغیر قدم قدم پر بڑے بڑے سپیڈ بریکرز بنا دیئے ہیں ،جن کے باعث نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا ہو رہا ہے بلکہ مذکورہ خو نی سپیڈ بریکر اکثر اوقات مہلک حادثات کا بھی باعث بنتے ہیں جبکہ قانو نا کو ئی بھی شہری از خود کسی سڑک یا گلی میں سپیڈ بریکر نہیں بنا سکتا بلکہ جہاں بہت ضروری ہو وہاں سپیڈ بریکر کیلئے میونسپل کمیٹی حکام کو درخواست دی جاتی ہے اور متعلقہ حکام جائزہ لیکر مقررہ سائز کے مطابق سرکاری طور پر سپیڈ بریکر بناتے ہیں تاہم شہر کے اکثر علاقوں میں بااثر افراد نے پہاڑی سائز کے سپیڈ بریکر بنا رکھے ہیں جہاں رات کے اوقات میں موٹر سائیکل پھسلنے اور گاڑیوں کے الٹنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں ،مذکورہ قباحتوں کی وجہ سے ہی یہ سپیڈ بریکرز لڑائی جھگڑوں کے موجب بن جاتے ہیں ،شہر کے سنجیدہ حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گلی محلوں میں بلا جواز بنائے گئے سپیڈ بریکرز فوری طور پر ختم کئے جائیں اور بغیر منظوری از خود سپیڈ بریکر بنانیوالے افراد کے خلاف قانو نی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں