جرائم کے خاتمہ کیلئے عوامی تعاون ضروری:ڈی پی او چنیوٹ

جرائم کے خاتمہ کیلئے عوامی تعاون ضروری:ڈی پی او چنیوٹ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداﷲاحمد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے اور۔

 درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کردی،ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عبداﷲاحمد کا کہنا تھاکہجرائم کے خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ، لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں ۔ فیلڈ افسران کسی بھی مسئلہ کی صورت میں آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر ان کا مسئلہ جلد از جلد حل کریں،کسی کو بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے ۔دفاتر،تھانہ جات میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ کسی بھی وجہ سے شہریوں کا تھانہ جات میں کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو بلاجھجھک میرے دفتر تشریف لائیں ،انکے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں