ٹھیکریوالا:ملک زاہدمجید انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز کے سوشل میڈیا ہیڈ نامزد

ٹھیکریوالا:ملک زاہدمجید انجمن تاجران  ینگ ٹریڈرز کے سوشل میڈیا ہیڈ نامزد

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )معروف سماجی کارکن و سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ملک زاہد مجید کو انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز کا سوشل میڈیا ہیڈ نامزد کر دیا گیا ۔

،اس سلسلہ میں مقامی ہوٹل میں نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں گروپ لیڈر خواجہ شاہد رزاق سکا،ملک سہیل نیاز طور،ملک عباس ودیگر نے شرکت کی اور نو منتخب عہدے داران سے حلف لیا۔ نو منتخب سوشل میڈیا ہیڈ ملک زاہد مجید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں عہد کرتا ہوں کہ انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ ینگ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی مضبوطی اور ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں