کمالیہ :گرنفروشوں کیخلاف کارروائی،متعدد دکانداروں کو جرمانے

کمالیہ :گرنفروشوں کیخلاف کارروائی،متعدد دکانداروں کو جرمانے

کمالیہ (نمائندہ خصوصی )چیف آفیسر و سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد طاہر فاروق کی ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی۔

 ،متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد۔تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر و سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد طاہر فاروق نے کمالیہ کے مختلف بازاروں میں اشیائے ضروریہ اور خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور اس دوران مقررہ قیمتوں سے زائد نرخوں پراشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آفیسر محمد طاہر فاروق نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ان کے خلاف اچانک دورے جاری رہیں گے تاکہ عوام الناس کو سرکاری نرخوں پر اشیاء دستیاب ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں