اٹھارہ ہزاری:ہیڈتریموں پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہری پریشان

اٹھارہ ہزاری:ہیڈتریموں پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہری پریشان

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )ہیڈتریموں پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار،پل پرگڑھے پڑ نے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ہیڈتریموں پل کی تعمیرمرمت کی گئی جس پراب پھرگڑھے پڑنے کاسلسلہ جاری ہے ،پل پردوگڑھوں پرتریموں حکام کی طرف سے گاڈررکھ کرکام چلایا جا رہا ہے ،پُل کی خراب صورتحال کے باعث ٹریفک کی آمدورفت میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے ، پُل سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں گزرتی ہیں لیکن انتظامیہ اس حقیقت کے باوجود خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے گاڑیاں کھٹارہ ہونے لگیں،حادثات معمول بن چکے ہیں۔ یاد رہے ہیڈتریوں پل کا پہلے سے تعمیرشدہ تقریباً20فٹ چوڑاحصہ اب مبینہ طوراپنی مدت پوری کرچکاہے اور پل کانیاتعمیرہونیوالا تقریباً30 فٹ چوڑا حصہ آٹھویں عجوبے کامنظر پیش کر رہا ہے جس سے شہریوں کو گزرنے میں شدیدمشکلات کاسامنا ہے اور ٹریفک گھنٹوں بلاک رہتاہے ۔علاوہ ازیں پل کے قریب شرقی اورغربی دونوں اطراف کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوچکی ہے جوآئے روزحادثات کاباعث بن رہی ہے تمام ترصورتحال پرمسافرودیگرشہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ودیگرمتعلقہ حکام سے فوری نوٹس کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں