سمندری :ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر لوٹ لیا
سمندری (نمائندہ دنیا )ڈاکوؤں نے گھرمیں داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سمندری کے علاقہ چک 464 گ ب میں نامعلوم مسلح ڈاکو رات کے وقت طفیل ڈوگر اور اکبر ڈوگر نامی شہریوں کے گھر داخل ہوگئے اورانہوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کرگھر سے طلائی زیورات، موبائل فونز، اڑھائی لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ۔