پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال ملک دشمنی کا ثبوت :میاں اجمل
پینسرہ(نمائندہ دنیا )مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم پی اے میاں اجمل آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نہیں چاہتی ملک میں امن وامان قائم ہو اور ملک ترقی کرے ،غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر احتجاج کی کال ملک دشمنی کا ثبوت ہے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ڈیرے پر لیگی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میاں اجمل آصف نے مزید کہا ایک شخص کے لیے ملک سلامتی داؤپر لگائی جا رہی ہے ، بیرون ملک سے آنے والے سرمایہ کاروں کو کیا پیغام دیا جارہا ہے ؟، ایک صوبہ سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے وفاق او ردوسرے صوبے پر چڑھائی کر رہا ہے محب وطن شہری ملک میں انتشار کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔