چنیوٹ:پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش گرفتار، 2کلو چرس برآمد
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،ایک منشیات فروش گرفتار، 2کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹ وساوا نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چک 143 ج ۔ب سے منشیات فروش نور زمان کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے 2300 گرام چرس برآمد کر لی ۔ گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی۔ اس حوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد کا کہنا تھا کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ، ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں ۔