چنیوٹ:5 رکنی چور گینگ گرفتار،25 موٹر سائیکلیں برآمد
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت ضلع بھر میں چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
آرگنائزڈ کرائم یونٹ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نصر اﷲ خان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی 5 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا ،ملزمان سے 25 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں، گرفتار ملزمان میں شہزاد، صدام، قلب، قاسم اور عبدالقیوم شامل ہیں جن سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچنیوٹ عبداﷲاحمد کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جان اور مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ہیومن ریسورس اور جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کر کے جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جارہا ہے ، جرائم کے مکمل خاتمہ کے لیے عوا می تعاون بے حد ضروری ہے ۔