نصرت فتح علی خان کی 76ویں سالگرہ منائی گئی
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیراہتمام شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان(مرحوم)کی 76 ویں سالگرہ عقیدت سے منائی گئی۔۔۔
اس ضمن میں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر محمد اویس عابد،نصرت فتح علی خان اکیڈمی کے روح رواں صدر میاں بشیر احمد اعجاز، زبیرنبی ایڈووکیٹ(کینیڈا)،عدنان بیگ، حمید شاکر،شاہد نسیم چودھری،قمرعباس،اشفاق بابر، محمود رضا سید،بیوروچیف سٹی 41ظفرڈوگر،ملک فیاض، طاہر نجفی،خرم علیم،گلوکارعلی عباس سمیت دیگرچاہنے والوں نے شرکت کی اور کیک کاٹا۔