ٹوبہ : اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ستھرا پنجاب مہم پر کام کے جائزہ کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر علی سمیر نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔۔۔
جہاں انہوں نے میونسپل کمیٹی کے عملہ کی حاضری کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا،انہوں نے کہا کہ ضلع کو سرسبز و شاداب آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے میونسپل کمیٹی کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر کام کر رہا ہے ، مین شاہراؤں،سڑکوں اور گلی محلوں کی صفائی ستھرائی جاری ہے ،سیوریج کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کررہے ہیں۔