شورکوٹ:سیکرٹری اوقاف پنجاب کادربار شاہ صادق نہنگؒ کا دورہ
شورکوٹ (نمائندہ دنیا)سیکرٹری چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے دربار حضرت شاہ صادق نہنگؒ کے دورے کے موقع پر دربار پرجاری ترقیاتی سکیم کی جلد تکمیل۔۔۔
کنزرویشن و ریسٹوریشن کے معیار اور وقف اراضی کے محصولات کو محکمانہ نَیٹ میں فوری لانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دربار سے منسلک چھ ہزار ایکڑ سے زائد اراضی کا طویل عرصے سے مختلف قانونی چارہ جوئیوں میں الجھا رہنا، محکمے کے لیے نقصان دہ ہے ۔ انہوں نے زونل ناظم اور متعلقہ منیجر کو ہدایت کی کہ معاملہ کا جلد از جلد محکمہ کے حق میں فیصلہ کو ممکن بنایا جائے تاکہ وقف املاک کی حفاظت کو لازم بنایا جا سکے ۔ ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے کہا کہ اوقاف خود انحصاری اور کفایت شعاری کا بہترین ماڈل ہے ، جو اپنے وسائل سے اپنا بجٹ تشکیل دیتا ہے اور حکومت کے لیے بوجھ کی بجائے اس کا ایسڈ اوراثاثہ ہے ۔ اس موقع پرمنیجر اوقاف محمد صدیق و محکمہ کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری اوقاف نے مزید کہا کہ محکمہ اوقاف درباروں کی تزئین و آرائش کے ساتھ ریونیو کے حصول کیلئے کمرشل پراجیکٹس پر خصوصی توجہ دے رہا ہے ۔