بچے کو اغوا کرنے کا الزام ،خاتون کو درخت سے باندھ کر تشدد

بچے کو اغوا کرنے کا الزام ،خاتون کو درخت سے باندھ کر تشدد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بچے کو اغوا کرنے کے الزام میں بااثر افراد نے خاتون کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ماموں کانجن کے علاقہ 509 ج ب میں بااثر افراد نے بچہ اغواکرنے کی شبہ میں خاتون کو پکڑ کر رسیوں کی مدد سے درخت کے ساتھ باندھ دیا اور بعد ازاں تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔ اس دوران خاتون کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی جس پر سی پی او فیصل آباد کامرن عادل نے نوٹس لے لیا۔ پولیس نے خاتون پر تشدد کرنے والے ملزم قمر فیصل اور نعمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں