چنیوٹ:اینٹی رائٹ فورس کی پولیس لائن میں تربیتی مشقیں
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کی تربیتی مشقیں جاری ہیں ۔
پولیس لائن میں سینئر پولیس افسران کی زیر نگرانی مجمع خلاف قانون سے نمٹنے کی مشقیں کروائی جا رہی ہیں ۔ ڈی پی او چنیوٹ عبداﷲاحمد نے گزشتہ روز پولیس لائن کا وزٹ کیا اور اینٹی رائٹ فورس کی مشقوں کا معائنہ کیا ۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد کا کہنا تھا کہ تربیتی مشقوں کا مقصد لاء اینڈ آرڈر کی کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری کو مضبوط بنانا ہے ، پولیس ہر قسم کے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔