گورنر پنجاب سردار سلیم سے رائے شہادت کھرل کی ملاقات

گورنر پنجاب سردار سلیم سے   رائے شہادت کھرل کی ملاقات

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوارحلقہ پی پی 100 رائے شہادت خاں کھرل نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ہے ، اس موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے ۔

 رائے شہادت کھرل نے گورنر پنجاب کو اپنے حلقہ کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جڑانوالہ میں یونیورسٹی کیمپس کا ہونا اشد ضروری ہے ،انہوں نے کسانوں اور مزدوروں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں