واسا ، میونسپل کارپوریشن اور پی ایچ اے کی ناقص کارگردگی ، اداروں کے سربراہوں کی سرزنش

واسا ، میونسپل کارپوریشن اور پی ایچ اے کی ناقص کارگردگی ، اداروں کے سربراہوں کی سرزنش

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے )چیئرپرسن پنجاب چیف منسٹرز ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ،ایولوایشن اینڈ فیڈبیک بریگیڈیئر(ر)بابر علاؤالدین نے ناقص کارکردگی پر اداروں کی سرزنش کردی۔۔۔

 ذرائع کے مطابق بابر علائوالدین واسا میونسپل کارپوریشن اور پی ایچ اے کی ناقص کارکردگی پر شدید برہم ہوئے اور وزیر اعلی ٰکو رپورٹ کرنے کا عندیہ دیا ۔بریگیڈیئر(ر)بابر علاؤالدین نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور وہ دو روز تک فیصل آباد میں رہے بابر علاؤالدین نے کمشنر آفس اور ڈی سی آفس میں مختلف اداروں کے سربراہان سے میٹنگ کی اوراداروں کی کارکردگی پر بات کی گئی ذرائع کے مطابق بابر علائوالدین نے واسا،پی ایچ اے اور میونسپل کارپوریشن کی ناقص کارکردگی پر اداروں کے سربراہان کی سرزنش کی بریگیڈئیر ر بابر علائوالدین کا واسا کی کارکردگی سے متعلق کہنا تھا کہ واسا افسر اور ملازمین فیلڈ میں نظر نہیں آتے جس کا ثبوت گزشتہ بارش کے بعد شہر ڈوبا رہا اور افسر دفاتر سے باہر نہ نکلے انکا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے فنڈز جاری کیے جاتے رہے ہیں فنڈز کا خصوصی آڈٹ کروایاجائے گا ،پی ایچ اے کی کارکردگی پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی ایک بھی پارک ایسا نہیں جہاں کوئی خامی یا نقص نہ ہو ، میونسپل کارپوریشن کی ناقص کارکردگی پر ان کا کہنا تھا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے روڈ پیچ ورک کے فرضی دعوے کیے جاتے ہیں لیکن چند ایک جگہوں پر ہی پیچ ورک کروایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں