ٹوبہ :بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف ایویلیوایشن، فیڈ بیک، انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین نے گزشتہ روز اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا۔۔۔
اور مریضوں کو علاج معالجہ کی طبی سہولیات کی فراہمی کا مشاہدہ کیا ۔اس دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کی انسپکشن کی اور ڈاکٹرز کو مریضوں کے ساتھ عمدہ رویہ اختیار کرنے کی تلقین کی۔ بابر علاؤالدین نے مختلف وارڈز میں جاکر ڈاکٹرز کی موجودگی اور مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ادویات سٹور کا وزٹ کرتے ہوئے صفائی کی صورتحال، مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی۔بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین نے ایم ایس ڈاکٹر کاشف باجوہ کو صفائی انتظامات بہتر کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کو جامع رپورٹ پیش کی جائے گی ،ہسپتال میں فوری طور پر فرنٹ ڈیسک قائم کیا جائے ،حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ مفت ادویات مریضوں تک بلارکاوٹ پہنچنی چاہئیں۔