عوامی بہبود کے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنیکاحکم
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے عوامی بہبود کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکموں کے افسروں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچانا ترجیح ہے لہذا موقع پر موجود رہ کر تعمیراتی عمل کو چیک اور ٹھیکداروں کو متحرک کریں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی انتظامی وتکنیکی مسئلہ کو فوری حل کیا جائے اس ضمن میں محکموں واداروں کی آپس میں کوآرڈینیشن ہونی چاہیے ۔انہوں نے اے ڈی پی سال 2024.25 کے تحت بلڈنگز،ہائی ویز،واسا،ایف ڈی اے ،پی ایچ اے ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،لوکل گورنمنٹ، انہار، فاریسٹ،ٹرانسپورٹ ودیگر محکموں کی سکیموں کی تفصیلات پر بھی بریفنگ لی اجلاس کو بتایا گیا کہ اے ڈی پی کے تحت عوامی بہبود کی 300 سکیموں پر کام جاری ہے ۔