پینسرہ:پرائیویٹ کالج کے درجنوں طلبہ کا ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کا دورہ
پینسرہ(نمائندہ دنیا )پرائیویٹ کالج کے درجنوں طلبہ کا ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کا دورہ ،مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔
صدر سٹوڈنٹ یونین حس کسانہ نے لا کے طلباء کو عدالتی امور کی انجام دہی، کچہری وعدالتیں نظام پر بریفگ دی ۔انہوں نے طلباء و طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو پریکٹیکل لائف کی جانب توجہ دینی ہو گی ،لا کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد آپ کا فرض ہے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، انصاف سے محروم خاندان آپ جیسے نوجوان طلبا و طالبات کے منتظر ہیں ۔