اتحادالعلماء دیوبند ضلع چنیوٹ کے زیر اہتمام اہم اجلاس
چناب نگر(نامہ نگار )اتحادالعلماء دیوبند ضلع چنیوٹ کے زیر اہتمام مدرسہ عربیہ ختم نبوت چناب نگر میں (ختم نبوت کانفرنس)کے حوالے سے امیر اتحادالعلماء دیوبند مولاناقاری عبدالحمید حامد کی زیر نگرانی اہم اجلاس منعقد ہوا ۔۔۔
جس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 24 اور 25 اکتوبر کو مسلم کالونی چناب نگر میں ہونیوالی 43 ویں سالانہ دو روزہ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مولانا محمدالیاس چنیوٹی، صاحبزادہ مولانا شبیراحمد عثمانی، مولاناتوصیف احمد، مو لاناسیف اﷲ، مولانافیض اﷲ ،قاری اکرم سرفراز، فیض احمد سلیمی،مولانا محمدہارون،مفتی لعل جوہر خان ،مولاناضیاء الحق ،مولانااسلم شاہد،حاجی محمدمنشاء ،مولانا عمیر صفدر، مولانا طاہر حسین، مولانا احسان اﷲ،قاری طاہر رشید، مولانامحمدقاسم عمار،مولانا کامران حیدر، مولانا احمد عذیر،مفتی شفیق الرحمن، مولانا الیاس الرحمن، مولانا شاہد،مولاناحبیب اﷲ، مولاناملک خلیل احمد،مفتی محمودالحسن،مفتی سیف الرحمن ،مولانا محمد رمضان ، عبدالرحمن شبراتی،مفتی علاؤالدین، مولانا سیف اﷲ،مولوی محمدعتیق، مولوی محمداطہر،مولوی ندیم ،مفتی راحیل،رانامبین اختر،مولانا راشد، محمدسلمان، حفظ حسنین ،ملک رفاقت ،قاری ممتاز،قاری افتخار، مولوی عمرعثمان، حافظ عمر ،مولوی حبیب، مولانا عرفان، قاری عتیق،قاری غلام مجتبیٰ،قاری نذیرکلیار، مولانا رضوان،مولوی امتیاز،مفتی محمود،مولانا جنید عمر، قاری یحیی اوردیگر علماء نے شرکت کی اورکانفرنس کی تیاری کے حوالے سے تجاویز پیش کیں اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی طرف سے موصول دعوت نامہ مولانا توصیف احمد نے مولانا الیاس چنیوٹی کو پیش کیا ، کانفرنس انتظامات کے حوالے سے ذمہ داریاں سونپی گئیں ۔