چلڈرن ہسپتال کو جدیدسہولیات سے آراستہ کر رہے: ایم ایس

چلڈرن ہسپتال کو جدیدسہولیات سے آراستہ کر رہے: ایم ایس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر ثاقب منیر نے کہا کہ ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے سیکرٹری ہیلتھ کے ویژن کے مطابق عمل پیرا ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ہسپتال میں مریضوں کے خون میں آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا لیول چیک کرنے کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ لیب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو ایک اہم سنگ میل ہے ان خیالات کا اظہارِ انہوں نے میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر ثاقب منیر  نے بتایا کہ اس جدید مشین سے خون میں پی ایچ لیول کو بھی جانچا جاسکے گاجبکہ خون کا نمونہ نس کے بجائے آرٹری سے لیا جائے گا، جس سے بچوں کو تکلیف کا احساس بھی کم ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں