ایم سی افسران چنیوٹ کی نگرانی میں گرینڈ صفائی مہم جاری

ایم سی افسران چنیوٹ کی نگرانی میں گرینڈ صفائی مہم جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایم سی افسران چنیوٹ کی نگرانی میں گرینڈ صفائی مہم جاری ،ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل نے صفائی مہم پر عملدرآمد کے جائزہ کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا۔۔۔

 اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمن، سی او ایم سی مظفر بیگ و دیگر بھی ہمراہ تھے ،ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ میں سینٹری ورکز و مشینری کی دستیابی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے سی او ایم سی کو مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ یونین کونسل کی سطح پر مرحلہ وار مین روڈز، گلیوں، بازاروں،نالیوں سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ،ایم سی کے 150 سینٹری ورکرز سے خصوصی صفائی مہم کے تحت یونین کونسلوں میں صفائی کروائی جا رہی ہے ، شہر کی تمام یونین کونسلوں کو زیرو ویسٹ اور چنیوٹ کو صفائی کے حوالے سے مثالی ضلع بنائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں