مکوآنہ:مدرسہ نورالاسلام طاہریہ میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد
مکوآنہ(نمائندہ دنیا)جامعہ مرکزمدرسہ نورالاسلام طاہریہ چک نمبر208رب کے زیراہتمام سالانہ جلسہ دستارفضیلت و تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں علامہ حبیب الرحمن طاہری ،میاں عامرفاروق طاہری،قاری عبدالعزیز، شوکت علی طاہری، واجدعلی طاہری، فیاض علی طاہری، محمد اشرف طاہری ودیگرنے خطاب کیا ۔تقریب کے آخر میں مدرسہ سے حفظ کرنے والے طلبہ میں اسنادتقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر علامہ حبیب الرحمن طاہری نے خطاب میں کہا کہ قرآن مجید ایسی زندہ جاوید کتاب ہے جس کی حفاظت کی ذمہ دار خود اللہ کریم کی ذات عالی شان ہے ، یہ کتاب لاریب، کتاب مبین قیامت تک آنے والوں کیلئے ذریعہ ہدایت ور شد اور راہ نجات ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ نے فرمایا کہ تم میں سے سب سے بہتر وہ شخص ہے ، جو قرآن کریم کو سیکھے اور سکھائے ۔