رجانہ:پرائیویٹ سکولوں میں ادبی ،کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد
رجانہ(نمائندہ دنیا)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت پرائیویٹ سکولز کے طلبائو طالبات کے ادبی و سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
پیف سپورٹس کمیٹی کے ضلعی صدر ذوالفقار جانثار ، ممبران شاہدنواز ، عابد رضا ، مرزا شفیق ، زاہد اقبال کی زیر نگرانی ادبی و سپورٹس مقابلوں کا انعقاد ہوا ۔ضلع ٹوبہ کے طلبہ نے ادبی مقابلہ جات میں قرات ، نعت شریف اور تقاریر جبکہ سپورٹس میں 100 میٹر دوڑ ، 200 میٹر دوڑ ،400 میٹر دوڑ اور لانگ جمپ کے مقابلے ہوئے مقابلوں میں ججز کے فرائض مفتی محمد اقبال ، پروفیسر مہر اقبال طاہر اور مرزا ضیاء الرحمن نے سرانجام دئیے ۔مقابلوں میں کامیاب طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔