مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ، صارفین پریشان

مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ، صارفین پریشان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی صارفین کے لیے درد سر بن گئی ، مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔

 پی آئی ٹی سی کی فیسکو لائٹ ایپ اور لوڈ شیڈنگ شیڈول میں بھی واضع تضاد سامنے آگیا۔فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی سے متعلق حکومت کی جانب سے نجکاری کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد سے کسٹمر سروسز کی صورتحال دن بدن خراب تر ہونے لگی ۔ علامہ اقبال کالونی سب ڈویژن سمیت مختلف فیڈرز پر روزانہ کی بنیاد پر غیر اعلانیہ اور صارفین کو اطلاع دیئے بغیر طویل مدت کے لیے بجلی بند کردی جاتی ہے جسے عملے کی جانب سے تکنیکی خرابی کا نام دے کر وقت گزاری کی جاتی ہے جبکہ نہ صرف معمول میں بلکہ لوڈ شیڈنگ کے دوران ایکسئین، ایس ڈی اوز اور لائن مین بلوں پر دیئے گئے نمبروں پر صارفین کی کال اٹھانا بھی گوارا نہیں کرتے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں