ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا سبزی وفروٹ منڈی جھنگ روڈ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا سبزی وفروٹ منڈی جھنگ روڈ کا دورہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل کاصبح سویرے سبزی منڈی جھنگ روڈ چنیوٹ کا دورہ ، مختلف شیڈز میں جاکر سبزیوں کی بولیوں کے عمل کا جائزہ لیا،دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر چنیوٹ کا بھی وزٹ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل کے دورہ سبزی منڈی کے دوران اسسٹنٹ کمشنرشمس الرحمن، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی راؤ صوبہ خان، ای اے ڈی اے وجاوید اقبال و دیگر ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے اشیاء کی طلب ورسد کا ریکارڈ چیک کیا، مارکیٹ کمیٹی کے افسران وعملہ کو صبح وسہ پہر کے اوقات میں موقع پر موجود رہنے کا حکم دیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر موثر عملدرآمد ترجیح ہے ۔دوسری طرف اراضی ریکارڈ سنٹر چنیوٹ میں ڈپٹی کمشنر نے سنٹر پر آئے سائلین سے انکے کام کے حوالے سے دریافت کیا اور انچارج سنٹر کو سائلین کے مسائل بغیر کسی انتظار کے حل کرنے اور سٹاف کی مکمل حاضری کی ہدایات جاری کیں، ڈیوٹی سے غیر حاضری پر (ADLR)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کو شوکاز نوٹس جاری کیا ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل نے گورنمنٹ شفاخانہ حیوانات عباس نگرجھنگ روڈ کا بھی وزٹ کیا ،آخر میں وہ اخوت فاونڈیشن کے حوالے کیے جانے والے گورنمنٹ پرائمری سکول لودیہ اور ٹھٹھہ کھرلاں گئے اور طلباء و طالبات کی پڑھائی کے عمل کا جائزہ اور سکول میں دستیاب سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا،ڈی او سیکنڈری عبدالجلیل ان کے ہمراہ تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں