گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں کانووکیشن کمشنر نے میڈلز واسناد تقسیم کیں

گورنمنٹ گریجوایٹ کالج  برائے خواتین میں کانووکیشن   کمشنر نے میڈلز واسناد تقسیم کیں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین پیپلز کالونی نمبر2کا کانووکیشن منعقد ہوا۔

کمشنر فیصل آباد سلوت سعید مہمان خصوصی تھیں۔مسلم لیگی رہنما شیخ محمد یوسف نے بھی شرکت کی۔ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر کلثوم اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر حبیب الرحمن،پرنسپل روبینہ ناز،فیکلٹی ممبران اور طالبات موجود تھیں۔ کمشنر جب فیکلٹی ممبران اور طالبات کے پروسیشن کے ہمراہ کانووکیشن میں پہنچیں تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔کانووکیشن کے دوران سال2015ء تا2022ء تک کی طالبات میں میڈلز واسناد تقسیم کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں