مخالفین کا شہری پر تشدد سنگین نتائج کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دیرینہ رنجش کی بناء پر شہری کو دھمکیاں دیتے ہوئے تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے مدینہ ٹاوّن کے رہائشی اصغر علی نے پولیس کوبتایا ملزمان کی جانب سے اسے سابقہ اور درینہ رنجش کی بناء پر قابوکرکے تشدد کانشانہ بنادیاگیااور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔