ناصر علی ضیاء ورکر ویلفیئر بورڈ کی گورننگ باڈی کے ممبر نامزد

 ناصر علی ضیاء ورکر ویلفیئر بورڈ کی  گورننگ باڈی کے ممبر نامزد

بلوچنی(نمائندہ دنیا )گورنر پنجاب نے ناصر علی ضیاء کو ورکر ویلفیئر بورڈ پنجاب کی گورننگ باڈی کا ممبر نامزد کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے چودھری ناصر علی ضیاء کو ورکرویلفیئر بورڈ پنجاب کی گورننگ باڈی کا ممبر نامزد کر دیا، ناصر علی ضیاء کو شعبہ ٹیکسٹائل میں گرانقدر خدمات اور ایچ آر میں وسیع تجربہ رکھنے پر منتخب کیا گیا ،وہ دو سال کے لیے گورننگ باڈی کا حصہ ہوں گے ،گورنر پنجاب نے نئی گورننگ باڈی کی منظوری دیدی ہے ۔ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورننگ باڈی کوپنجاب بھر کے ورکرز اور ان کے بچوں کے تعلیمی وظائف ،میرج گرانٹس سمیت دیگر اہم امور کے فیصلوں کا اختیار ہوتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں