ٹو بہ :محکمہ انہارکے ملازمین کی ملی بھگت ، پانی کی چوری جاری

ٹو بہ :محکمہ انہارکے ملازمین کی ملی بھگت ، پانی کی چوری جاری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ انہارکے ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے مختلف علاقوں میں نہری پانی چوری کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے قرب وجوار میں حال ہی میں وجود میں آنے والے ٹاؤنز اور کالونیوں کے مالکان نے محکمہ انہار کے ملازمین سے مبینہ طور پر ساز باز ہوکر نہری پانی چوری کرنے کا سلسلہ طویل عرصہ سے جاری رکھا ہوا ہے ، جس سے نہروں کی ٹیل پر واقع دیہات کے کاشتکارروں تک نہری پانی نہیں پہنچ پاتا، جس سے غریب کسانوں کو سالانہ لاکھوں روپے کا بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے جو غریب زمینداروں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔ متاثرین نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ انہارکے ذمہ دار افسران اور کالونیوں کے مالکان کی مبینہ ملی بھگت سے چوری ہونے والے نہری پانی کو فوری بند کروایا جائے تاکہ ایسا زرعی رقبہ جوکہ ٹیل پر واقع ہے تک نہری پانی پہنچ کر انہیں سیراب کرسکے اور کسان خوشحال ہو سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں