جکھڑ :بزم دستگیریہ کے زیر اہتمام محفل جشن غوث الوریٰ کا انعقاد

جکھڑ :بزم دستگیریہ کے زیر اہتمام محفل جشن غوث الوریٰ کا انعقاد

جکھڑ (سٹی رپورٹر )بزم دستگیریہ سلطانیہ کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ دستگیریہ سلطانیہ راوی ٹاؤن پر ڈاکٹر محمد عثمان قادری کی زیر صدارت محفل جشن غوث الوریٰ کا انعقاد کیا گیا جبکہ حضرت علامہ مولانا اویس قادری نے خصوصی شرکت کی ۔

 محفل میں ملک کے نامور نعت خواں حضرات نے حضرت محمد ؐکی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے ۔ شرکائسے خطاب کرتے ہوئے قاری کاشف علی چشتی نے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒکی تعلیمات پر درس دیتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام نے بر صغیر میں اسلام پھیلایا ان کی تعلیمات پر عمل سے ہی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے راستہ پر چل سکتے ہیں ۔ بعد ازاں آقا دوجہاں حضرت محمد ؐکے موئے مبارک کی زیارت کروائی گئی ۔محفل پاک میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں