چنیوٹ:حادثہ میں شہید لانس نائیک آصف کی نماز جنازہ اداکر دی گئی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کوئٹہ ژوب ہائی وے حادثہ میں شہید ہونیوالے لانس نائیک محمد آصف علی کی نماز جنازہ تحصیل بھوآنہ میں ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لانس نائیک محمد آصف علی چونکہ کوئٹہ ژوب حادثہ میں شہید ہوگئے گذشتہ روز ان کی جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں چک نمبر223ج ب تحصیل بھوآنہ میں پہنچا دی گئی جہاں پر ان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں لیفٹیننٹ کرنل محب ریاض،میجر جواد ،ڈی ایس پی سجاد حسین سمیت آرمی کے افسران ،سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کوسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔