چنیوٹ:دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری

چنیوٹ:دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت عملی اقدامات جاری ہیں ۔

ضلع بھر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ٹریفک پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 88 گاڑیوں کے چالان اور جرمانے کئے ۔ ڈی ایس پی ٹریفک بابر نواز نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ سموگ کے خاتمے کیلئے تمام کمرشل و نان کمرشل گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ ڈرائیور حضرات اپنے زیر استعمال گاڑیوں کی بروقت مرمت کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی سموگ کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ، فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ کو آگ مت لگائیں ، انسداد سموگ کیلئے تمام شہری اپنا کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں