کمالیہ :اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ،شہری بے حال

 کمالیہ :اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ،شہری بے حال

کمالیہ (نمائندہ دنیا )دودھ، دہی، گوشت، پھل سبزیوں کی من پسند قیمتیں مقرر، نان، روٹی و دیگر اشیا بھی مہنگی،سرکاری ریٹ لسٹیں مذاق بن گئیں ،

شہری بے بس ہو کر رہ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل انتظامیہ کمالیہ کی مبینہ غفلت کے باعث دودھ، دہی گوشت، پھل اور سبزیوں کی من پسند قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں جبکہ نان، روٹی و دیگر اشیا بھی مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں، سرکاری ریٹ لسٹیں مذاق بن کر رہ گئیں۔ روزانہ کی بنیاد پر 20 روپے کے عوض دکانداروں کو دی جانے والی ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہیں کرایا جا رہا، ہر چیز کی منہ مانگی قیمت وصول کی جا رہی ہے ۔شہریو ں نے کہا ہے کہ دکانداروں نے ریٹ لسٹ تو آویزاں کی ہوتی ہے لیکن اس ریٹ پر کوئی بھی چیز فروخت نہیں کی جاتی، شہریوں کودونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس محض دکھاوے کی کارروائیاں کر کے سب اچھا کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں